Home / آپ کے مسائل اور اُن کا شرعی حل / آج کی ااہم بات / آج رات چاند گرہن کے بارے میں مشہور غلط اور من گھڑت بات

آج رات چاند گرہن کے بارے میں مشہور غلط اور من گھڑت بات

آج رات16جولائی چاند گرہن ہے اس کے بارے میں ایک غلط بات مشہور ہے وہ درج ذیل ہے
ہمارے معاشرے میں عرصہ دراز سے یہ بات مشہور ہے کہ چاند گرہن یا سورج گرہن کے وقت حاملہ خواتین اپنے کمرے میں بند رہیں چاند گرہن کے مضر اثرات سے ان کے حمل کو کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے یا اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ معذور ہو یا ہونٹ کٹا ہوگا اس لیے حاملہ عورت اپنے پاس لوہے کی کوئی چیز رکھے وغیرہ وغیرہ۔ اس بات کی شریعت میں کوئی حقیقت نہیں ان باتوں کا شمار توہمات میں ہوتا ہے ایسے توہمات کا اسلام اور شریعت سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے چاند اور سورج گرہن کے کوئی بھی مضر اثرات نہیں نہ اسلام میں نہ سائنس میں البتہ شریعت میں اس وقت دعا اور نماز کا حکم ہے اور سائنس میں یہ ہے کہ سورج گرہن کا کھلی آنکھ سے دیکھنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے اور چاند گرہن کو دیکھنے کے کوئی مضر اثرات نہیں ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں گرہن کے بارے میں شعور و آگہی پیدا کی جائے اور انہیں توہمات کے دائرے سے نکالا جائے ۔ کیونکہ ان توہمات کے باعث زندگی کے معمولات متاثر ہوتے ہیں جس کا نتیجہ دنیاوی اور اخروی نقصان کی صورت میں نکلتا ہے:

نوٹ: آج 16 جولائی 2019 منگل و بدھ کی درمیانی شب جزوی چاند گرہن ہوگا جو *پاکستان سمیت* ایشیا ، یورپ، جنوبی امریکا ، آسٹریلیا اور براعظم افریقا میں نظر آئے گا.

چاند گرہن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 18:43 پر ..اور انتہاء 00:17 پر ہوگی.
پاکستانی معیاری وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن کی ابتداء رات 11:43 پر اور انتہاء 5:17 پر ہوگی.
جبکہ پاکستان میں گرہن کا درمیانی وقت رات 2:30 ہے اس وقت جزوی گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
www.jfdmuftitanvirdhurnal.com

0Shares

About Mufti Tanvir Ahmed

Check Also

حرمین شریفین میں حاضری کے آداب۔۔مفتی تنویراحمد

https://images.app.goo.gl/bUyQsEwgHYckrUgD9

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے