Breaking News
Home / Uncategorized / ٹیلی نار کمپنی کے 11دسمبر کو بند کرنے کے اشتہار کے بارے میں PTAکا وضاحتی بیان۔کاپی پیسٹ

ٹیلی نار کمپنی کے 11دسمبر کو بند کرنے کے اشتہار کے بارے میں PTAکا وضاحتی بیان۔کاپی پیسٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک موبائل کمپنی کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی ایک معروف ٹیلی کام کمپنی کے خلاف واٹس ایپ گروپوں میں ایک اشتہار گردش کررہا ہے، جس کے مطابق 11 دسمبر سے کمپنی کو پاکستان میں بند کردیا جائے گا۔تاہم ایک بیان

میں ترجمان پی ٹی اے خرم مہران نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسے جعلی پیغامات پر توجہ نہ دیں اور جعلی پیغامات مزید پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے متعلقہ کمپنی کے صارفین میں تشویش پھیل سکتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ٹی اے کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ خبروں اور اطلاعات کے لیےwww.pta.gov.pk یا پی ٹی اے کے ٹویٹر اور فیس بک پیج ملاحظہ کریں۔

0Shares

About Mufti Tanvir Ahmed

Check Also

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے